دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے غزہ میں پیش آنے والےالمناک واقعات کی روشنی میں فلسطینی بھائیوں کو فوری طور پر انسانی امدادفراہم کرنے کا انتخاب کیا ہے-
دفتر خارجہ کے مطابق حکومت فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ساتھ رابطے میں ہےکیونکہ غزہ کی آبادی کی اکثریت جو کہ اسرائیلی قبضے میں ہے، کو فوری طور پرامداد کی ضرورت ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دینے کے لیے،پاکستان مصر، بیرون ملک پاکستانی مشنز اور اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں سےرابطے میں ہے۔
