اتوار کی رات دیر گئے، 4.1 کی شدت کے ساتھ زلزلے نے صوبہ خیبر پختونخواہ کےسوات اور گردونواح کو ہلا کر رکھ دیا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں لوگ خوف کے مارے گھروں سے بھاگ نکلے، کچھ قرآنپاک کی تلاوت کر رہے تھے۔
خوش قسمتی سے سوات کے کسی بھی علاقے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاعنہیں ملی۔ اسلام آباد میں نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق، کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ، جو سطح سے 110 کلومیٹر نیچے تھا، زلزلے کا مرکز تھا۔
