ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد، پاکستان ریلوے کے حکام مسافروں کو کرایہ میں5-10 فیصد ریلیف دینے پر غور کر رہے ہیں۔
ڈیزل کی قیمت میں اس ماہ کی دوسری کمی کے نتیجے میں، ریلوے حکام مسافروں کوکچھ راحت دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ ڈیزل کی قیمت میں 26 روپےفی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹر کرایوں میں 5–10 فیصد کمی پر غور کررہا ہے اور چیف مارکیٹنگ منیجر نے 5– فیصد کمی کی تجویز دی ہے۔
