فلسطینیوں کے لئے مزید بُری خبر

فلسطینیوں کے لئے مزید بُری خبر

مصر میں رفح کراسنگ کی بندش سے غزہ تک امداد کی ترسیل روک دی گئی ہے اوراسرائیلی انتباہ کے بعد شمالی غزہ سے فرار ہونے والے فلسطینیوں کو گولہ باریکی وجہ سے خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرنے والے عینی شاہدین کے مطابق امداد لےجانے والے قافلے اتوار کو غزہ کی پٹی کے ساتھ مصری سرحد کے قریب کھڑے تھے، جواسرائیلی بمباری کی وجہ سے فلسطینی علاقے میں داخل نہیں ہو سکے۔

غزہ کی پٹی کے لیے بیرونی دنیا تک رسائی کا واحد راستہ جو اسرائیلی کنٹرولمیں نہیں ہے وہ رفح کراسنگ ہے، جسے تین اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میںمنگل سے بند کر دیا گیا ہے۔ مصر اور اسرائیل کے درمیان امریکی شہریوں کو رفحکے راستے غزہ سے نکلنے کی اجازت دینے کے معاہدے کی تصدیق ہفتے کے روز ایکامریکی اہلکار نے کی۔ تاہم مصر نے اس معاہدے پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

مصری نیوز چینل “القاہرہ نیوز” کے مطابق حکام نے مبینہ طور پر صرف غیر ملکیوںکے لیے کراسنگ کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ “مصرکا موقف واضح ہے کہ غزہ کی مدد ضروری ہے۔” اتوار کے روز، عینی شاہدین نے اطلاعدی کہ اسرائیلی بمباری کے بعد مصر نے سرحد کو مضبوط کرنے کے لیے کنکریٹ کےبلاکس رکھے تھے، جو اب بھی موجود ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کراسنگ کوکھولنا جلد ہی کسی وقت نہیں ہونے والا ہے۔