سابق چیئرمین اور کونسلر اقبال خاصخیلی نے تحریک انصاف کو الوداع کہہ کرایکبار پھر پیپلز پارٹی میں شمولیت کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق میرپور ساکرو ٹاؤن کے سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی اقبالخاصخیلی نے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلزپارٹی کو چھوڑ دیا تھا،بلدیاتی انتخابات میں میرپورساکرو سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہو کر پیٹی آئی میں شامل ہوئےتھے ۔
اقبال خاصخیلی نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر صادق علی میمن کیرہائشگاہ پر سابق ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری ،جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی،ضلع کونسل کے چیئرمین حمید پہنور ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ممتاز میمن سےملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اور پی ٹی آئی کو خیربادکہہ دیا۔
