پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو حراست میں لینے کے لیے چھاپے کے دوران پشاورپولیس کو گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا۔
ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق مراد سعید کے خلاف 9 اور 10 مئی کو پیش آنےوالے واقعات کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے ہیں، گرفتاری کے لیے چھاپے کےدوران دو گاڑیاں، جن میں سے ایک مراد سعید اور دوسری مراد سعید کے بھائی کیہے، کو قبضے میں لے لیا گیا۔ مراد سعید کی گرفتاری کا مشن کے پی پولیس کو دیاگیا تھا۔
ایس پی ورک کے مطابق دوسری گاڑی سے دو کلاشنکوف اور سات کارتوس ملے ہیں جبکہمراد سعید کی گاڑی سے ایک غیر لائسنس یافتہ ہینڈ گن اور گولہ بارود ملا ہے۔زیر بحث گھر میں مراد سعید کے دو ملازمین بھی تھے۔
