سعودی عرب کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کو ایک پریشانیکا سامنا کرنا پڑا۔ ایک امریکی اخبار نے خبر دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کوسعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات سے قبل کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔
مبینہ طور پر سعودی ولی عہد نے گھنٹوں انتظار کے باوجود انٹونی بلینکن سےملنے سے انکار کر دیا اور محمد بن سلمان نے آخر کار اگلی صبح انٹونی بلینکن سےبات کی۔
امریکی اخبار کے مطابق انٹونی بلینکن کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمانسے ملاقات سے قبل کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا، جو ہفتے کی شام طے تھی۔ ہفتے کےروز انٹونی بلینکن طویل انتظار کے باوجود سعودی ولی عہد سے ملاقات نہیں کرسکے۔
اگلے دن کی صبح سعودی ولی عہد نے انٹونی بلینکن سے ملاقات کی اور اسرائیلفلسطین تنازعہ کے حوالے سے سخت پیغام دیا۔ انہوں نے غزہ کا اسرائیلی محاصرہختم کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ میں فوجی آپریشن ختم کرنے پر بھی زور دیا.
