خوفناک حادثہ: مسافر بس پل سے دریا میں جاگری، 18 ہلاک اور متعدد زخمی

خوفناک حادثہ: مسافر بس پل سے دریا میں جاگری، 18 ہلاک اور متعدد زخمی

الجیریا کے مشرقی علاقے محمدیہ میں جمعہ کی شام ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا،جب ایک بس سڑک سے پھسل کر پل سے دریا میں جاگری۔ اس حادثے میں کم از کم 18افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہیہے۔ مقامی رہائشیوں نے ایمرجنسی سروسز کے پہنچنے سے قبل متاثرین کو بچانے کیکوشش کی۔ الجیریا کی سول پروٹیکشن سروس نے 25 ایمبولینس، 16 غوطہ خور اور 4کشتیوں کو ریسکیو آپریشن میں شامل کیا، جو شام تک جاری رہا۔ بس کی حالت دیکھکر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حادثہ شدید نوعیت کا تھا۔ حکام نے ابھی تکحادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا ہے، تاہم الجیریا میں سڑک حادثات اکثر خرابسڑکوں، تیز رفتاری اور میکانیکی خرابیوں کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ یہ واقعہ 2023میں پیش آنے والے ایک اور بس حادثے کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں والا حادثہ ہے،جس میں 34 افراد ہلاک ہوئے تھے۔