بھارتی طلبہ کی غیرملکی سرزمین پر کروڑوں ڈالر کی چوریاں بے نقاب

بھارتی طلبہ کی غیرملکی سرزمین پر کروڑوں ڈالر کی چوریاں بے نقاب

آسٹریلوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی طلبہ آسٹریلیا میں بڑے پیمانے پرچوریوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف پانچ ماہ کے دورانبھارتی طالب علموں اور دیگر عارضی ویزوں پر مقیم افراد نے مختلف بڑی دکانوںاور اسٹورز سے دس ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا سامان چرایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 19 افراد پر مشتمل ایک منظم گروہ کوگرفتار کیا ہے، جن میں زیادہ تر بھارتی طلبہ شامل ہیں۔ یہ گروہ ایک منظم نیٹورک کے طور پر کام کرتا تھا اور چوری شدہ سامان کو مخصوص خریداروں تک پہنچاتاتھا۔ پولیس کے مطابق یہ افراد روزمرہ استعمال کی قیمتی اشیا جیسے بے بیفارمولا، وٹامنز، الیکٹرک ٹوتھ برشز اور دیگر برانڈڈ آئٹمز چراتے تھے، جنہیںبعد میں مخصوص ڈیلرز کے ذریعے مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ نہ صرف مقامی اسٹورز اور سپرمارکٹس کےلیے بڑا خطرہ بن گیا تھا بلکہ اس کے اثرات مقامی معیشت اور کاروباری ماحول پربھی پڑ رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے نہایت منظم طریقے سے اپنیسرگرمیاں جاری رکھیں اور پولیس کو طویل عرصے تک چکمہ دینے میں کامیاب رہے۔تاہم، خفیہ نگرانی اور تحقیقات کے بعد آخرکار پولیس نے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

اس انکشاف کے بعد آسٹریلیا میں بھارتی طلبہ کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان اٹھنےلگے ہیں اور مختلف حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا اس طرح کے واقعات مستقبلمیں طلبہ ویزوں پر بھی پابندیوں یا سخت قوانین کا سبب بن سکتے ہیں۔ پولیس کےمطابق تحقیقات مزید جاری ہیں اور امکان ہے کہ اس نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروںکو بھی گرفتار کیا جائے گا۔