آزاد کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریاں: کنڈل شاہی آبشار پر بنا پل بہہ گیا ،سیکڑوں جانیں ضائع

آزاد کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریاں: کنڈل شاہی آبشار پر بنا پل بہہ گیا ،سیکڑوں جانیں ضائع

وادی نیلم کے جاگراں نالے میں شدید طغیانی کے باعث کُنڈل شاہی آبشار پر واقع پُل ایک بار پھر سیلاب میں بہہ گیا۔ اس سے قبل 2018 میں بھی سیاحوں کے زیادہ وزن کے باعث یہی پُل ٹوٹا تھا، جس حادثے میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی اضلاع میں تباہی مچا دی ہے۔ کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں 200 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں تیز رفتار پانی نے دریا پر بنے چھ رابطہ پل بہا دیے، جبکہ مختلف مقامات پر پیش آنے والے حادثات میں 11 افراد جان سے گئے۔ مظفر آباد میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے۔