اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کے القادر ٹرسٹکیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نےجیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے قانونی اقدامات کرنےکا بھی حکم دیا۔
نیب نے پی ٹی آئی سربراہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے درخواست دائر کردی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ہائی کورٹ نے کیس میں کیا کیا، پراسیکیوٹر نے کہا کہعدالت نے نہ تو حکم نامہ معطل کیا اور نہ ہی اسٹینڈنگ آرڈر جاری کیا۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وارنٹ جاری کیے جائیں، اور جیل سپرنٹنڈنٹ کوکارروائی کرنے کی ہدایت کی جائے۔ نیب نے سابق وزیراعظم کی فوری گرفتاری کا بھیمطالبہ کیا۔ وارنٹ کی تعمیل آج جیل میں متوقع ہے
عمران خان کو وارنٹ کی کاپی فراہم کی جائے گی اور ساتھ ہی ان کی گرفتاری کیوجوہات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں نیب نے بشریٰ بی بی کو القادرٹرسٹ کیس میں 11 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی فراہم کیا۔

