خیبرپختونخوا کے نئے شامل ہونے والے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین نےاپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچنے پر سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیااور صوبائی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دریںاثناء کے پی کی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی۔ توقعہے کہ سابق کابینہ کے ارکان کی وزارتوں میں معمولی تبدیلیاں کی جائیں گی۔



