دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم ’’نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم‘‘ پر حملے کی دھمکیدینے والے شخص کو بھارتی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
نریندر مودی اسٹیڈیم پر حملے کی دھمکی دینے والے شخص کو احمد آباد کرائم برانچنے مبینہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شخص پر اسٹیڈیم میں دھماکے کی دھمکیدینے والی ای میل بھیجنے کا الزام ہے۔
کرائم برانچ کے حکام کے مطابق، اس شخص کو گجرات کے راجکوٹ سے حراست میں لیاگیا تھا۔
