وزیرِ اعظم کا عمران خان کے متعلق اہم بیان

وزیرِ اعظم کا عمران خان کے متعلق اہم بیان

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مطابق میں مغل بادشاہ کی طرح عمران خان کی نظربندی یا رہائی سے متعلق کوئی حکم نامہ جاری کرنے کے قابل نہیں ہوں۔

انوار الحق کاکڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر جمہوریت ہے جہاں آئینی نظام ہے، عدالتی طریقہ کار کی اپنی اہمیت ہے، لوگ ماضی میں بھی اس پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں اور آج بھی اٹھا رہے ہیں۔ نگراں وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ کیا تمام سیاسی جماعتوں کے لیے برابری کا میدان ہے؟

قائم مقام وزیراعظم کے مطابق عمران خان سمیت کسی سیاسی شخصیت کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ قانونی عمل کا نتیجہ ہوگا۔ عدالتی فیصلہ اجازت دے تو عمران خان الیکشن میں حصہ لیں گے لیکن پابندی کیسے اٹھاؤں گا؟