آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے دوران تیز ترین گیند کی رفتار کے معاملے میںانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے قومی کرکٹر حارث رؤف کو پیچھے چھوڑدیا۔
انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے حالیہ ون ڈے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف بھارتکی میزبانی میں 154 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر دنیائے کرکٹکو حیران کر دیا۔
مارک ووڈ کی اس ڈیلیوری کو میگا ایونٹ کی تیز ترین گیند قرار دیا گیا۔ اس سےپہلے یہ ریکارڈ پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے پاس تھا جنہوں نے ہالینڈ کےخلاف 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کی تھی۔
