جیولرز کی دکان پر بڑی چوری

جیولرز کی دکان پر بڑی چوری

کراچی: کھارادر میں جیولرز کی دکان پر ملزمان نقدی لوٹ رہے تھے کہ سیکیورٹیگارڈ نے فائرنگ کردی۔

کھارادر میں جیولرز کی دکان پر ملزمان نے دن دیہاڑے دھاوا بول کر رقم لوٹ لی،تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کی بے خوفی کا سلسلہ جاری ہے۔ اے آر وائینیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

سیکیورٹی گارڈ نے اس وقت فائرنگ کردی جب ملزمان رقم چوری کررہے تھے جس سےبازار میں بھگدڑ مچ گئی۔

سٹور مالکان نے فائرنگ کی آواز سن کر شوکیس کے اندر سے شٹر بند کر دیا۔ ویڈیومیں ملزم کو گارڈ کا ہتھیار اتارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق کھارادر میں مسلح ڈاکو زیورات کی دکان سے رقم لوٹ کر فرارہوگئے۔ واقعے کے دوران گارڈ نے فائرنگ شروع کردی۔