16 اگست سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

16 اگست سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پاکستان میں عوام کو جلد ہی پیٹرول پمپوں پر بڑی ریلیف مل سکتی ہے، کیونکہ 16اگست سے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 8 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ یہ ممکنہکمی گزشتہ دو ہفتوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ کے بعدمتوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی خام تیل اور برینٹ کروڈ کی قیمتوں میں 5 ڈالر سے زائدفی بیرل کمی اس رجحان کی بڑی وجہ ہے، جس سے پاکستان جیسے تیل درآمد کرنے والےممالک کو فائدہ ہوگا۔

اگر منظوری دی گئی تو نئی قیمتیں اگست کے آخر تک نافذ رہیں گی۔ وفاقی حکومت 15اگست کو حتمی اعلان کرے گی۔ یہ اقدام عوام کو کچھ ریلیف فراہم کر سکتا ہے، جوکئی ماہ سے بلند پیٹرول نرخوں سے پریشان ہیں۔

اس وقت پیٹرول 264.61 روپے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 285.83 روپے فی لٹرفروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھپیٹرول کے درآمدی پریمیم میں معمولی کمی بھی مقامی سطح پر قیمت گھٹانے میںمددگار ہوگی۔

گزشتہ پندرہ روز میں پیٹرول پہلے ہی 7.54 روپے سستا ہوا تھا، جبکہ ڈیزل کیقیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ اب عالمی منڈی میں مزید کمی کے بعد ایک بڑی کمی کاامکان ہے، جو اگست کے آخری ہفتوں میں ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کے لیے خوشخبریثابت ہو سکتی ہے۔