اسمارٹ لائسنس اور بیلسٹک کوڈز — حکومت کا ہتھیاروں پرکریک ڈاؤن

اسمارٹ لائسنس اور بیلسٹک کوڈز — حکومت کا ہتھیاروں پرکریک ڈاؤن

سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس کے نظام کو مزید جدید اور شفاف بنانے کے لیےموجودہ کمپیوٹرائزڈ لائسنسز کو اسمارٹ کارڈز پر منتقل کرنے پر غور شروع کر دیاہے۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں اسلحہ لائسنسنگکے نظام کو مؤثر بنانے اور شفافیت کو بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ نئےنظام کا مقصد کارکردگی کو بہتر بنانا اور بدعنوانی کو کم کرنا ہے۔

اس تجویز کے مطابق، موجودہ کمپیوٹرائزڈ لائسنسز کی جگہ اسمارٹ کارڈز جاری کیےجائیں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہوں گے، تاکہ مجرمان کواسلحہ لائسنس ملنا ناممکن ہو جائے۔

وزیرداخلہ نے نادرا کو لائسنس پر گولیوں کے بیلسٹک دستخط شامل کرنے کی بھیسفارش کی ہے، جو جرائم کی تحقیقات میں مددگار ثابت ہوں گے اور گولیوں کے ذریعےمجرموں کی شناخت ممکن بنائیں گے۔

نئے اسمارٹ کارڈز موجودہ فیس کے مطابق جاری کیے جائیں گے اور شہریوں پر اضافیمالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اصلاحات عوامی مفاد کےلیے کی جا رہی ہیں تاکہ اسلحہ لائسنسنگ کا عمل شفاف اور موثر بنایا جا سکے۔