سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی

سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز (آئی بی اوز) کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 5دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے پاکپتن، راولپنڈی، بہاولپور اورساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 179 آئی بی اوز کیں۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے اپنی کارروائیوں کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرندیم سمیت پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دیگر دہشتگردوں کی شناخت شہباز، خالد، مدنی اور سلمان سعید کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، پانچ ڈیٹونیٹرز، دو دستیبم، دو آئی ای ڈی بم، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی۔