اسٹیٹ بینک آف پاکستان گوجرانوالہ کے چیف مینیجر سید اسد عباس زیدی کے مطابق،75 روپے کے نوٹ کو ملک بھر میں تمام کمرشل بینکوں کی برانچوں میں قانونی ٹینڈرکے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
مختلف مالیت کے دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح، 75 روپے کا نوٹ بھی اسٹیٹ بینک آفپاکستان کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے، اس لیے اس کا استعمال کسی بھی مالیاتی لیندین کے لیے مکمل طور پر قانونی اور درست ہے جس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
لہذا، اسے مذہبی مقاصد کے لیے بلا جھجھک استعمال کریں جیسا کہ آپ دوسرے کرنسینوٹوں کو استعمال کرتے ہیں، اور اس سلسلے میں کسی بھی چھوٹی یا منفی بات پریقین نہ کریں۔
