سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی پاکستان کی تاریخی فتح کی تعریف کرنے سےباز نہ رہ سکے۔
حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ کے دوران محمد رضوان کو ان کی ناقابل شکست سنچریپر کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان نے سری لنکا کا 345 رنز کاہدف 48 پوائنٹ ایک اوور میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
عبداللہ شفیق نے بھی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 113 رنز بنائے جبکہ محمد رضواننے 130 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے مدھوشنکا نے دو، تھاکشنا نے ایک اور پاتھیرانا نے ایک وکٹحاصل کی۔
جہاں سابق قومی کرکٹرز پاکستان کی شاندار کامیابی پر تعریفیں کر رہے ہیں وہیںبھارت کے سابق کرکٹرز بھی گرین شرٹس کی تعریف کرنے سے باز نہ آ سکے۔
