غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے دنیا بھر کے اسلام پسندوں سےجمعہ کو ’’یوم اقصیٰ طوفان‘‘ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اسرائیلیجارحیت کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی اور اس کے خلاف جنگ کے دوران اسرائیل کینمایاں ہلاکتوں اور کامیاب آپریشن کے اعزاز میں ’’یوم اقصیٰ طوفان‘‘ منانے کااعلان کیا۔
نماز جمعہ کے بعد حماس نے دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اللہ کا شکرادا کریں اور اسرائیلی جارحیت کی مخالفت کریں تاکہ دنیا کو قابض اسرائیلی فوجکی وحشت سے آگاہ کیا جا سکے۔
حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھر چھوڑ کراسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کریں۔ قابضین کو بھگا کر اپنی زمینواپس لیں۔
