پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کے ذہن میں نیٹ رن ریٹپلان ہے اور اس پر عمل کریں گے، فخر زمان 20 یا 30 اوورز کھیلتے ہیں تو ہمارےپاس اسے حاصل کرنے کا حقیقی موقع مل سکتا ہے،
انگلینڈ کے ساتھ ورلڈ کپ کے میچ سے ایک روز قبل بات کرتے ہوئے بابر اعظم نےکہا کہ کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، بطور ٹیم ہم نے اچھا نہیں کھیلا، ہمیںافغانستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچز جیتنے چاہیے تھے۔
جمعہ کو گفتگو کرتے ہوئے بابر نے کہا کہ امید کو ہر موقع پر مثبت رکھنا چاہیےاور ہم غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے، اس سطح پر غلطیوں کی گنجائش بہت کمہے۔

