سونے کی قیمت میں بڑی ردبدل

سونے کی قیمت میں بڑی ردبدل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کو مقامی مارکیٹمیں تولہ کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، آل پاکستان جیولرزمینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے بتایا کہ قیمتی دھات کی قیمت1300 روپے اضافے کے ساتھ 212,100 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1114 روپے اضافے سے 82 ہزار 698 روپے تکپہنچ گئی۔ عالمی سطح پر، سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، موجودہ شرح 1,957 ڈالرفی اونس ہے۔