جامعہ کراچی نے طلبہ کو “ضرورت پر مبنی” وظائف کی فراہمی کے لیے امریکہ میںجامعہ کراچی ایلومنائی ایسوسی ایشن، ہیوسٹن، ٹیکساس (UKAHA) کے ساتھ ایکمفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
یہ وظائف دو سمسٹرز کے لیے فراہم کیے جائیں گے اور بین الاقوامی تعلقات،معاشیات، نفسیات، ماس کمیونیکیشن، کیمسٹری، شماریات، ریاضی اور کمپیوٹر سائنسسمیت آٹھ مختلف شعبوں کے طلبہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ UKHA کے وائس
چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور UKAHA ہیوسٹن کے صدر محمد اعظم اختر کےدرمیان “UKAHA اکیڈمک اچیومنٹ ایوارڈ” کے عنوان سے مالی معاونت کے پروگرام کےلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس میں سابق طالب علموں کی تنظیم کےکردار اور ان کے الما میٹر کے لیے اس کے عزم کی تعریف کی۔



