پنجاب میں امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی — طلبہ کے لیے نیا طریقہ کار متعارف

پنجاب میں امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی — طلبہ کے لیے نیا طریقہ کار متعارف

پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے روایتی بورڈ امتحانات ختم کرکے طلبہ کے لیے نیا اسسمنٹ ٹیسٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق اس نئے ٹیسٹ کا مقصد نویں اور دسویں جماعت کے تعلیمی نتائج بہتر بنانا اور کم عمر طلبہ کی بنیادی تعلیمی مہارتوں کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

آٹھویں جماعت کا اسسمنٹ ٹیسٹ پیکٹا (PECTA) کے تحت منعقد ہوگا، جو اگلے 20 دن میں امتحانی طریقہ کار سے متعلق تفصیلی ہدایات جاری کرے گا۔

ابتدائی طور پر یہ ٹیسٹ سرکاری اسکولوں میں نافذ کیا جائے گا، جبکہ نجی اسکولوں میں بورڈ امتحان کو اختیاری قرار دیا جائے گا۔ اس کا پہلا سیشن آئندہ سال فروری یا مارچ میں متوقع ہے۔