بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے بری خبر

بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے بری خبر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست کے مخصوص دنوں میں یومِ آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر بند رہے گی۔

نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔

مزید یہ کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے وقت بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک خصوصی معطلی شامل ہے۔

انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ روانگی سے پہلے اپنی پروازوں کا شیڈول ضرور چیک کریں تاکہ کسی بھی مشکل یا وقت کے ضیاع سے بچا جا سکے۔