اسلام آباد (ویب ڈیسک) — میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق امتحان 5 اکتوبر 2025 کو انگریزی زبان میں کاغذی شکل (Paper-based) میں منعقد ہوگا، جس میں کل 180 ایم سی کیوز شامل ہوں گے اور منفی مارکنگ نہیں کی جائے گی۔
فیس میں 80 فیصد اضافے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی نے وضاحت کی کہ صرف 1,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی فیس 9,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ اضافہ امتحان کے انتظامی اخراجات، سیکیورٹی اقدامات اور لاجسٹکس کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
رجسٹریشن کا عمل 8 اگست سے 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 1 ستمبر 2025 ہوگی۔
