ایمرٹس کی پرواز میں لگی آگ،یکم اکتوبر سے مسافروں کے لیےاہم پابندی عائد

ایمرٹس کی پرواز میں لگی آگ،یکم اکتوبر سے مسافروں کے لیےاہم پابندی عائد

حالیہ واقعے میں تائیوان کے ایک ہوائی اڈے پر روانگی سے عین پہلے ایک مسافر کا یو ایس بی پاور بینک پھٹنے سے اچانک آگ لگ گئی، جس سے طیارے میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

اس واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا کی معروف ایئرلائن ایمریٹس نے مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

ایئرلائن کے مطابق یکم اکتوبر سے اس کی پروازوں میں پاور بینک کا استعمال ممنوع ہوگا۔

بیان میں وضاحت کی گئی کہ مسافر مخصوص شرائط کے تحت ایک پاور بینک ساتھ رکھ سکتے ہیں، تاہم اس اقدام کا مقصد طیارے میں بیٹری پھٹنے جیسے واقعات سے بچاؤ اور پرواز کو ہر ممکن خطرے سے محفوظ رکھنا ہے۔

دنیا کی متعدد ایئرلائنز بھی مسافروں کو پرواز کے دوران پاور بینک نہ رکھنے کا مشورہ دیتی ہیں۔