پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شکایات کے بعد، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیےپاکستانی تماشائیوں اور میڈیا اہلکاروں کے لیے ویزے کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں۔
آئی سی سی کے ترجمان نے مبینہ طور پر ایک بیان میں کہا کہ ویزا دینا میزبانملک کی ذمہ داری ہے، اور وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ان کے ساتھ قریبیتعاون کر رہے ہیں۔ حل تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے اس سے قبل جمعے کو ایک بیان میں اپنی مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ویزے میں تاخیر نے انہیں بہت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔پی سی بی پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو پاکستان کے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچکی کوریج کے لیے ہندوستانی ویزوں کی دھندلی صورتحال پر انتہائی فکر مند تھا۔

