ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔انہوں نے اپنے حملے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو شہید اور دو کو زخمی کیا۔
پولیس کے مطابق رات گئے دہشت گردوں نے کیمپ میں گھس کر حاجی آئل اینڈ گیسکمپنی میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ انہوںنے دو سکیورٹی اہلکاروں کو شہید جبکہ دو کو شدید زخمی کر دیا۔ شہید پولیساہلکاروں کی شناخت رحمت الٰہی اور خان عارف کے نام سے ہوئی جو ڈیرہ سٹی اورپہاڑ پور کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں سے ایک فضل الرحمان شاہ کی حالت تشویشناک ہے اور دوسرے ایس آئیعالم شیر کو سر اور چہرے پر گولیاں لگی ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں رواں ہفتےپولیس پر یہ پانچواں حملہ ہے۔
