بھارتی کرکٹ ٹیم کا راز بےنقاب

بھارتی کرکٹ ٹیم کا راز بےنقاب

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ انضمام الحق نے اسپورٹس پروگرام ‘دی پویلین’میں گفتگو کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پہلے ایڈیشن کے اپنےتجربے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2007 کے آئی پی ایل میں ظہیر خان اور پروین کمار ان کی ٹیمکا حصہ تھے اور ان کے کوچ جانتے تھے کہ دونوں گیند بازوں کی گیندوں میں انوکھاسوئنگ تھا جو ان کی طاقت بن گیا۔ انضمام الحق نے بتایا کہ دونوں باؤلرز روزانہاپنی سوئنگ پر کوچز کے ساتھ کام کرتے تھے، اس بات پر توجہ مرکوز کرتے تھے کہکس طرح صحیح پوزیشن اور مناسب ایکشن کو برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے اس کی مسلسل مشق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں حالات سازگارہیں، پچز اچھی ہیں اور بلے باز اچھا اسکور کرتے ہیں۔ اگر آپ کی نئی گیند کیسوئنگ مؤثر نہیں ہے، تو آپ وہاں کچھ حاصل نہیں کر پائیں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگر آپ آج کہیں بھی یوٹیوب دیکھیں یا فاسٹ بولنگ پرتحقیق کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ زیادہ تر ویڈیوز ہندوستانی بولنگ کوچز کےنقطہ نظر پر مرکوز ہیں۔ کلب کرکٹ میں بھی کوچز سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ پر زوردیتے ہیں تاکہ باؤلرز کو طویل مدت میں فائدہ ہو۔