اڈیالہ جیل کے قریب سڑک پر ایک تھیلے سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ اڈیالہجیل کے قریب سے ملنے والے بیگ سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ مزیدبتایا گیا ہے کہ برآمد ہونے والا مشکوک بیگ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے سامنےویران علاقے سے برآمد ہوا ہے۔
مشکوک بیگ اڈیالہ جیل کے باہر کھلی جگہ پر رکھا گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصافکے سربراہ عمران خان جیل میں ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
