جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے، ان کی حفاظتی ضمانت سے متعلققانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، نواز شریف خود پر لگے الزامات کا سامنا کریں گے،16 ماہ کی مشکلات اور جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے رکھیں گے، ماضی میں بھینواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا، نواز شریف نے ہمیشہ آخری حد تک کوشش کیکہ ملک کے حالات نہ بگڑیں، انہوں نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کوشش کی ہے۔
عوام کی بڑی تعداد جلسے کی صورت میں نواز شریف کا استقبال کرے گی، مریم نواز،کیپٹن (ر) صفدر کے کیس کی سماعت ہو چکی، جس میں ضمانت مل چکی ہے۔رانا ثنا نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے غلط عزائم کی وجہ سےمشکلات میں ہیں، وہ کسی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بن رہے، ان کے خلاف کریکڈاؤن 9 مئی کے واقعات کے بعد ہو رہا ہے۔
