پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کیاگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطی تسلیم کرتے ہوئےجرمانہ قبول کرلیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت سے 2 اوورز کم کیے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں فخر زمان کیدھواں دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت21 رنز سے شکست دی تھی۔

ورلڈ کپ کا 35 واں میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان چناسوامیاسٹیڈیم بنگلورو میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 402 رنز کا ہدف دیا۔