Follow
WhatsApp

اہم ملک کا اسرائیل کو بڑا جھٹکا

اہم ملک کا اسرائیل کو بڑا جھٹکا

فلسطین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے جواب میں جنوبی افریقہ نے اسرائیل سےاپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہنیلیڈی پانڈور نے فلسطینیوں کے اندھا دھند قتل پر تشویش کا اظہار کیا جس کےباعث اسرائیل کو سماجی پابندیوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔واضح رہے کہ ترکی، اردن، بولیویا، ہنڈوراس، کولمبیا، چلی اور بحرین نے بھیاسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔

مزید برآں غزہ میں گزشتہ 31 دنوں کے دوران اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کےدوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔