ڈیرہ غازی خان کے دھماکہ کی وجہ کیا تھی؟

ڈیرہ غازی خان کے دھماکہ کی وجہ کیا تھی؟

نجی میڈیا کے مطابق، جمعہ کی سہ پہر ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں ایکزوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے سوچا کہ شور شاید “سونک بوم” ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والی ٹیموں کے پہنچنے پر لوگوں کوعلاقے سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

واقعے کی کوریج کرنے والے نامہ نگاروں کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اسکی آواز ڈی جی خان سے 25 کلومیٹر دور تک سنی گئی۔

ایک سوشل میڈیا ویڈیو بیان میں، ڈی جی خان کے کمشنر ناصر محمود نے دعویٰ کیاکہ یہ شور غالباً “ساؤنڈ بیریئر ٹوٹنے” کا نتیجہ تھا، انہوں نے مزید کہا کہ اسطرح کے واقعات عام ہیں۔