نواز شریف کی وطن واپسی آنے کے پروگرام میں تبدیلی؟

نواز شریف کی وطن واپسی آنے کے پروگرام میں تبدیلی؟

شیڈول میں کسی تبدیلی پر غور نہیں کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف عمرہ کی سعادتحاصل کرنے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر عرفانصدیقی نے کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے مطابق نواز شریف کی واپسی کےپلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ صدیقی نے یہ بیان پارٹی رہنما کی وطن واپسی کےحوالے سے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے دیا۔ نواز شریف چند روز بعد عمرہ کیادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ سینیٹر عرفان صدیقی کے مطابق نواز شریفعمرہ کرنے سے ایک یا دو روز قبل متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ نواز شریف کی وطنواپسی کا پروگرام مکمل ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے پروگرام میں کسی تبدیلی پر غور نہیں کیا جارہا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی رائے موجود ہے۔ مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی نہیں ہے۔