بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہراحمد آباد کے ایک اسکول میں کارنماز پڑھانے والے استاد پر ہندو انتہا پسندوںنے حملہ کر دیا، حملے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اسکول کو انتہا پسند ہندوؤں اورمقامی عہدیداروں نے بھی معافی مانگنے پر مجبور کیا تھا۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق طلباء کو دیگر مذاہبسمیت مختلف مذاہب کے بارے میں اور نماز پڑھنے کے طریقے سکھانے کے لیے ایکپروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔ کسی نے ہندو بچوں کو نماز پڑھنے پر مجبور نہیں کیا۔
احمد آباد کے مسلم دشمن حکومتی اہلکار استاد کے ہولناک تشدد کے ذمہ دار کسی کوبھی گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔ سوشل میڈیا پر انتہا پسند ہندو ہجوم کی جانبسے استاد پر حملہ کرنے کی ویڈیو مقبول ہوئی۔



