پاکستانیوں پر مہنگائی کا پہاڑ گر پڑا

پاکستانیوں پر مہنگائی کا پہاڑ گر پڑا

اسلام آباد: مسلسل دو ہفتوں کی کمی کے بعد مہنگائی نے ایک بار پھر زور پکڑ لیاتاہم گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقیادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ سالانہ مہنگائی کی شرح 29.88فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو ہفتے کی کمی کے بعد تیسرے ہفتے مہنگائی میں ایک بار پھراضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.71 فیصد اضافہ ہوااور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.88 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 34 روپے اضافے سے 165 روپے فی کلواور پیاز 25 روپے اضافے سے 123 روپے فی کلو ہو گیا۔