نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار جیت کے بعد کپتان بابر اعظم کا اہم بیان

نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار جیت کے بعد کپتان بابر اعظم کا اہم بیان

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ اپنا 100 فیصد دیں،کھلاڑیوں اور اچھی پرفارمنس دیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد باتکرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جب ہم نے بیٹنگ شروع کی تو ہمیں اعتماد تھا کہہم یہ کر سکتے ہیں، ڈریسنگ روم میں ہم نے کہا کہ اگر ہم شراکت قائم کریں گے توآسان ہو جائے گا۔

بابر اعظم کے مطابق فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کریڈٹ کی مستحق ہے، اور انہوں نےمزید کہا کہ ‘فخر زمان نے شراکت داری بنائی، اور انہوں نے شارٹ باؤنڈریز کاخوب استعمال کیا’۔

بابر اعظم نے ٹیم کی جانب سے ہر میچ میں 100 فیصد دینے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کے کچھ میچ ایسے تھے جو اچھے نہیں ہوئے تاہم ان کامقصد جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچوں سے رفتار پیدا کرنا ہے، اگلےمیچ میں کامیابی کے لیے کوشاں ہیں۔