Follow
WhatsApp

بھارتی فوج کے 23 افسر اور سپاہی لا پتہ

بھارتی فوج کے 23 افسر اور سپاہی لا پتہ

بھارتی ریاست سکم میں بادل پھٹنے کے بعد دریائے تیستا میں طغیانی کے نتیجے میں کم از کم 23 بھارتی فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست سکم میں دریائے تیستا میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں فوج کے 23 اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں۔ بھارت کچھ عرصے سے طوفانی بارشوں اور سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاپتہ فوجی، بچاؤ کی کوششوں میں شامل تھے جب شمالی سکم میں لوناک جھیل پر اچانک بادل پھٹنے سے وادی لچن میں دریائے تیستا میں طغیانی آگئی، جس وقت کم از کم 23 فوجی افسران کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چنگتھانگ ڈیم سے پانی کے اچانک اخراج سے جنکشن کے قریب باردانگ میں کھڑی فوج کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جس سے پانی کی سطح 15 سے 20 فٹ تک بلند ہوگئی ہے۔ جہاں 23 لاپتہ جوانوں کی تلاش کے لیے تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے وہیں 41 فوجی گاڑیاں بھی مٹی میں دب گئی ہیں۔