تحریک انصاف کے پی پی 163 لاہور کے ٹکٹ ہولڈر محمد فیاض بھٹی نے پارٹی سےعلیحدگی کا اعلان کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں محمد فیاض بھٹی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد میراخیال تھا کہ پارٹی مفاہمت کا راستہ اختیار کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوںنے کہا کہ ریاستی اداروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے بجائے۔
پارٹی اب بھی اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ فیاض بھٹی نے مزید کہاکہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اس بیانیے کو جاری نہیں رکھ سکتا، اس لیے میںنے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
