پاک فوج کی دہشتگردوکے خلاف کاروائی

پاک فوج کی دہشتگردوکے خلاف کاروائی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ضلعٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر خفیہ آپریشن کیا۔ آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں نے سیکیورٹیاہلکاروں کے خلاف متعدد حملوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کے خلاف جرائم اور بھتہخوری میں بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہبارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کےلیے پرعزم ہیں، جس کا دعویٰ ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کے خلافآپریشن کو سراہا۔