Follow
WhatsApp

بابر اعظم کی جگہ شاداب خان کو پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا

بابر اعظم کی جگہ شاداب خان کو پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا

بھارت کے شہر حیدرآباد میں آج کھیلے جانے والے وارم اَپ میچ میں آسٹریلیانے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل وارم اَپمیچز کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 3 وارم اَپ میچز کھیلے جارہے ہیں، پاکستان اپنادوسرا اور آخری وارم اَپ میچ آسٹریلیا کے خلاف راجیو گاندھی اسٹیڈیمحیدرآباد میں کھیل رہا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں بابر اعظم کی جگہ شاداب خان کو ٹیم کاکپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان کے بجائے محمد حارث وکٹ کیپنگ کے فرائضسرانجام دیں گے۔

بابر اعظم کپتان نہ ہونے کے باوجود پلیئنگ الیون کا حصہ ہونے کی حیثیت سےبیٹنگ کرسکتے ہیں۔