Follow
WhatsApp

معروف بھارتی کمنٹیٹر نے پاکستان ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دار لاہور قلندرز کو ٹھہرایا

معروف بھارتی کمنٹیٹر نے پاکستان ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دار لاہور قلندرز کو ٹھہرایا

کرکٹ کی معلومات کی ویب سائٹ کرک بز کو دیے گئے انٹرویو میں ہرشا بھوگلے نےکہا کہ لاہور قلندرز کی فرنچائز دنیائے کرکٹ میں بہت بااثر ہے، جس کی وجہ سےتنازعات جنم لے رہے ہیں، آپ دیکھتے ہیں کہ قیادت کا شور کہاں ہے۔

بھوگلے نے شاہین آفریدی کے بطور کپتان انتخاب پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہانجری کی وجہ سے قیادت ان کے لیے بوجھ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانکرکٹ ٹیم کے ممکنہ کپتان کے طور پر شاہین آفریدی کا نام بہت لیا جاتا ہے، وہلاہور قلندرز کے لیے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں، جس سے ان کی قائدانہ صلاحیتیںاجاگر ہوئیں، تاہم ان کی انجری باعث تشویش ہے۔

ہرشا بھوگلے نے سوال کیا کہ اگر پاکستان اگلی تین میں جیت جاتا ہے، نیوزیلینڈ کی جیت اچانک پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دیتی ہے، تو کیا بابر ایکاچھا کپتان بن جائے گا اور شاہین اب کوئی دعویدار نہیں رہے گا؟