پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نےسابق وزیراعظم کو صحت مند قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میںچیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہعمران خان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، انہوں نے کوئی شکایت نہیں کی۔
سابق وزیراعظم مکمل صحت مند ہیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ مکمل طور پر صحتمند ہیں، میں نے ان کا تفصیلی چیک اپ کیا جس میں مجھے ایسا کچھ نظر نہیں آیا،عمران خان کو کھانے کی بھی کوئی شکایت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ورزش بھی.بتایا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے چہ مگوئیاں اس وقت شروعہوئیں جب پی ٹی آئی کے وکلاء نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میںملاقات کی اور چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد آفتاب باجوہ نے میڈیا سےگفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان نے وکلا سے کہا ہے کہ انہیں سابق وزیر اعظم کیسہولیات نہیں دی جارہی ہیں، انہیں گھر کا پکا ہوا کھانا بھی نہیں دیا جارہابلکہ انہیں سلو پوائزن دیا جارہا ہے’۔
