خواتین کے سکولوں پر بڑی پابندی کا اعلان

خواتین کے سکولوں پر بڑی پابندی کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں لڑکیوں کے سکولوں میں مردوں کے داخلے پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق سکولوں میں کسی بھی تقریبیا پروگرام کی صورت میں مہمان خصوصی بھی خاتون ہونا ضروری ہو گی۔

یہ قدم مبینہ طور پر حکومت کے سٹیزن پورٹل پر جمع کی گئی شکایات کے بعداٹھایا گیا ہے۔

اسی طرح کا فیصلہ اس سے قبل اکتوبر 2018 میں بھی کیا گیا تھا، جب صوبے کے اسوقت کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے لڑکیوں کے اسکولوں میں مردوں کے داخلے پر مکملپابندی کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ اسکول خواتین قانون سازوں اور رول ماڈلزکو بطور مہمان خصوصی مدعو کریں۔