انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل (او ڈی آئی) کھلاڑیوں کینئی رینکنگ جاری کردی۔ نئی رینکنگ کے مطابق شاہین آفریدی نے جوش ہیزل ووڈ سےعہدہ سنبھالا ہے، وہ بولرز کی رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے کپتان بابر اعظم بہترین بلے باز کے طور پر اپنی پوزیشنبرقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کے جسپریت بمراہ صرف دو پوائنٹس پیچھے ہیں اوردوسری پوزیشن حاصل کر رہے ہیں۔ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑیشامل نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک روزہ بینالاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ شاہین آفریدی 51 میچوںمیں یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
اس سے قبل مچل اسٹارک نے 52 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ شاہین آفریدینے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بلے باز تنزید حسن کو آؤٹکر کے اپنی 100ویں وکٹ حاصل کر کے حاصل کیا۔
