Follow
WhatsApp

سابق انگلینڈ کپتان نے پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی کردی

سابق انگلینڈ کپتان نے پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی کردی

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سیکرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی پیش گوئی کر دی ہے۔ مائیکل وان نے یہ پیغاماپنی مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنلکولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ سے شکست کےبعد بھی مائیکل وان نے پیغام جاری کیا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل میں واپسآگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ نے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو 190 رنز کے بڑےمارجن سے شکست دی تھی۔